تھیلیسیمیا پر قابو پانے کے لئے نکاح نامے میں شق پر غور کرنا چاہیے , صدر مملکت
— December 7, 2018اسلام آباد ( اے آئی اے ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تھیلیسیمیا پر قابو پانے کے لئے علماء دین کو نکاح نامے میں جوڑے کے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی شق کو شامل کرنے پر بھی غور و خوض کرنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے سلسلے میں پاکستان بیت المال کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو بچوں کی بہتری کیلئے کام کرتی ہیں صدر مملکت نے تھیلیسیمیا سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا تقریب میں خاتون اول ثمینہ علوی , ایم ڈی بیت المال عون عباس اور سویٹ ہومز کے بچوں نے شرکت کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ہے