ایف سی اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

ایف سی اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

quetta

کوئٹہ ( اے آئی اے ) کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں 4 ایف سی اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے بتایا کہ سریاب کے علاقے لانگو آباد میں 4 ایف سی اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایف سی اہلکار کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا درج مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ خودکش حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے مقدمات متعلقہ تھانوں کے بجائے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیے جائیں گے۔ اعتزاز گورایہ کے مطابق دہشت گردی کے جتنے بھی مقدمات سی ٹی ڈی میں درج ہوں گے، ان کی تفتیش بھی سی ٹی ڈی حکام کریں گے

About author