امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

usa

فلوریڈا ( اے آئی اے ) امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق، ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں 19 سالہ طالبعلم نے اسکول میں فائرنگ کر دی جس سے 17 افراد ہلاک ہو گئے پولیس نے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے اسکی شناخت 19 سالہ نکولوس کروز کے نام سے ہوئی ہے جسے اسکول سے نکالا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرنے سے پہلے فائر الام بجایا جس سے افراتفری پھیل گئی، اسکے پاس ایک رائفل اور لاتعداد میگزینز تھے اس نے اسکول کے باہر فائرنگ شروع کی اور تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کے بعد وہ عمارت میں داخل ہوا اور 12 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

About author