ایمبولینس کو راستہ دینے کے قوانین پر عمل کرایا جائے گا , ناصر حسین شاہ

ایمبولینس کو راستہ دینے کے قوانین پر عمل کرایا جائے گا , ناصر حسین شاہ

کرا چی ( اے آئی اے ) ایمبولینس کو راستہ دینے کے حوالے سے بنائے جانے والے قوانین پر مکمل طور پر عمل درآمد کرایا جائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ( جے پی ایم سی ) میں منعقدہ سیمینار ” ایمرجنسی میں ایمبولینس کو راستہ دینے کے حوالے سے موجودہ قوانین پر عمل درآمد ” کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ جناح اسپتال , زیبسٹ , آئی سی آر سی اور محکمہ قانون کی مشاورت سے سندھ اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور شدہ ایمرجنسی میں ایمبولینس کو راستہ دینے کے حوالے سے بنائے جانے والے قوانین پر مکمل طور پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس ہرممکن کاوشیں اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے گی جبکہ قوانین کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے حوالے سے میڈیا کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ( جے پی ایم سی ) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ ایمبولینس کو راستہ نہ ملنے کے باعث کئی افراد راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں رفیقی شہید روڈ پر شہر کے چار بڑے اسپتال اور ایک میڈیکل اسکول ہے یہاں ٹریفک مینجمنٹ کی اہم ضرورت ہے

About author