پی آئی اے کا ایئرہوسٹسز کو وزن مقررہ حد کے مطابق کرنے کا حکم

پی آئی اے کا ایئرہوسٹسز کو وزن مقررہ حد کے مطابق کرنے کا حکم

لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) نے ایئرہوسٹسزکو وزن کم کرنے کا حکم دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے ایک سرکلر جاری کیا ہے که ایئرہوسٹسز اپنا وزن مقررہ حد کے مطابق کم کریں مقررہ حد سے 30 پاؤنڈ اضافی وزن والی فضائی میزبان ہر ماہ 5 پاؤنڈ وزن کم کریں پی آئی اے کے ضوابط کے مطابق 5.5 فٹ قد کی فضائی میزبان کا وزن 150 پاؤنڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی وزن والی فضائی میزبان جولائی تک اپنا وزن مقررہ حد کے مطابق کریں جس کے بعد طے شدہ معیار سے زیادہ وزن والی فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کردیا جائے گا

About author