ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد سے کم نمبر والے طلبہ کو داخلہ نہ دیا جائے ، پاکستان میڈیکل کمیشن
— December 8, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان میڈیکل کمیشن نے ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد سے کم نمبر والے طلبہ کو داخلہ نہ دیا جائے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد سے کم نمبر والے طلبہ کو داخلہ نہ دیا جائے پاکستان میڈیکل کمیشن کی ہدایات کے خلاف ورزی کرنے والے اور 65 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو داخلہ دینے پر متعلقہ میڈیکل یا ڈینٹل کالج کی رجسٹریشن کینسل کر دی جائے گی واضح رہے کہ گذ شتہ روز محکمہ صحت سندھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کو کہا گیا تھا کہ سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 50 فیصد اور اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو داخلہ دینے کا عمل شروع کرے جبکہ پی ایم سی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس سال ایم ڈی کیٹ کی کم از کم پاس پرسنٹیج 65 فیصد یا 137 نمبر ہیں اور اس سال پاکستان میڈیکل کمیشن سے ایم ڈی کیٹ پاس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والے طلباء میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے اہل نہیں ہیں پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت صرف پی ایم سی کے طریقہ کار کے مطابق ہی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے دیئے جاسکتے ہیں جبکہ پی ایم سی ایکٹ کے مطابق بھی صرف پاکستان میڈیکل کمیشن ہی ایم ڈی کیٹ کی پاس پرسنٹیج کا تعین کر سکتا ہے پاکستان میڈیکل کمیشن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد نمبر نہ حاصل کرنے والے طلبہ کو پی ایم سی رجسٹر نہیں کرے گا جبکہ پی ایم سی سے غیر رجسٹرڈ طلبہ کو پاکستان میڈیکل کمیشن ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی ڈگریاں نہیں دے گا