السعودیہ ایئرلائن کا یومیہ پانچ سو پروازیں چلانے کا ریکارڈ

السعودیہ ایئرلائن کا یومیہ پانچ سو پروازیں چلانے کا ریکارڈ

جدہ ( اے آئی اے ) السعودیہ ایئرلائن کا یومیہ پانچ سو پروازیں چلانے کا ریکارڈ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قومی ایئرلائن السعودیہ نے عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے یومیہ پروازوں کی تعداد میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق السعودیہ ایئرلائن نے 4 دسمبر کو 507 پروازیں چلائیں سعودی عرب کی قومی ایئرلائن کی پروازیں کل 76 مقامات کے لیے چلائی جاتی ہیں جن میں سے 27 داخلی اور 49 بین الاقوامی روٹس پر چلتی ہیں کورونا کی عالمی وبا سے قبل السعودیہ ایئرلائن کی پروازیں ایک سو مقامات کے لیے چلائی جاتی تھیں ایئرلائن کے سربراہ ابراہیم بن سلمان نے کہا ہے کہ وبا کے منفی اثرات سے بحالی کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے شہر جدہ اور ریاض جانے والی پروازوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی ہے دونوں شہروں کے لیے علیحدہ علیحدہ 128 پروازیں چلائی گئیں جبکہ دمام کے لیے 30 اور مدینہ جانے والی پروازوں کی تعداد 14 تھی

About author