ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف طلبہ کی جانب سے احتجاج
— September 24, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف طلبہ کی جانب سے احتجاج طلبہ سڑکوں پر آگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن ( پی ایم سی ) کے تحت میڈیکل جامعات میں داخلہ ٹیسٹ کی شفافیت پر طلبہ نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں اب تک کے نتائج کے مطابق طلبہ کی بڑی تعداد داخلہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہی ہے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف طلبہ کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج کیا گیا ہے مظاہرین طلبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن اب ملک میں مختلف تاریخوں میں ٹیسٹ لے رہا ہے مظاہرہ کرنے والے طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم سی ہم پر تجربات نہ کرے ، پہلے والا طریقہ بحال کیا جائے طلبہ نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں ہی ایک ہی دن میں ٹیسٹ ہونا چاہیے ، جیسے پہلے ہوتا تھا بعد ازاں طلبہ کی بڑی تعداد نے کراچی پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا طلبہ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کی جوابی کاپی نہیں دی گئی ، کبھی آن لائن داخلہ ٹیسٹ میں انٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہوتی تو کبھی دی گئی الیکٹرونک ڈیوائس ( ٹیبلیٹ ) کی چارجنگ ختم ہو جاتی طلبہ نے مطالبہ کیا کہ پی ایم سی کے تحت آن لائن داخلہ ٹیسٹ کالعدم قرار دیا جائے مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے