ڈی جی رینجرز سندھ کا ہمدرد یونیورسٹی کا دورہ
— September 24, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) ڈی جی رینجرز سندھ کا ہمدرد یونیورسٹی کا دورہ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز ( سندھ ) میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے ہمدرد یونیورسٹی ( مدینتہ الحکمہ ) حکیم سعید روڈ کیمپس کا دورہ کیا یونیورسٹی آمد پر یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد اور انتظامیہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا ڈی جی رینجرز سندھ نے اپنے خطاب کے دوران ہمدرد یونیورسٹی کے بانی شہید حکیم سعید کو زبر دست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمدرد یونیورسٹی کی تاریخ قابل فخر حیثیت رکھتی ہے اور شہید حکیم محمد سعید کی طب و تعلیم کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر یونیورسٹی کی چانسلر ، وائس چانسلر ، انتظامیہ اور طلبا نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا بعد ازاں ڈی جی رینجرز سندھ نے ہمدرد یونیورسٹی میں قائم لائبریری اور میوزیم کا دورہ کیااور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے ہیں