این آئی سی وی ڈی ٹنڈو محمد خان میں اوپن ہارٹ سرجری کا آغاز
— December 16, 2018ٹنڈو محمد خان ( اے آئی اے ) قومی ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) کے ٹنڈو محمد خان میں قائم چوتھے سیٹلائٹ یونٹ میں اوپن ہارٹ سرجری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے صحافیوں کو بتایا که پیڈیا ٹرک کارڈیالوجی وارڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے ۔ جلد ہی پیڈیا ٹرک سرجری کا آغاز کر دیا جائے گا قومی ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) میں مفت علاج کیا جا رہا ہے اس موقع پر پروفیسر فضل ربی , پیڈیا ٹرک سرجن پروفیسر نجمہ پٹیل , پروفیسر امین خواجہ بھی موجود تھے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ٹنڈو محمد خان سے منتخب رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان سیٹلائٹ اسپتال میں پہلی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان سیٹلائٹ اسپتال میں بدین , ماتلی ٹھٹھہ , تھر و دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے