این سی او سی نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی

این سی او سی نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی

اسلام آباد ( اے آئی اے ) این سی او سی نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی ہے بوسٹر ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کرنے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے انسداد کورونا کی بوسٹر ڈوز کیلئے اب عمرکی حد کم کرکے 18 سال کردی گئی ہے ملک بھر میں 15 جنوری سے 18 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں جو بلامعاوضہ لگائی جا ئے گی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کاکہنا ہے کہ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے

About author