ایچ بی ایل کو  9.9 ارب روپے کا منافع

ایچ بی ایل کو 9.9 ارب روپے کا منافع

کراچی ( اے آئی اے ) ایچ بی ایل نے 9.9ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل نے 2018ء کے پہلے 9 ماہ کے لئے فی حصص 6.57 روپے کی آمدن کے ساتھ بعد از ٹیکس 9.9 ارب روپے کا مجموعی منافع کا اعلان کیا ہے بورڈ نے نتائج کے ساتھ ایک روپے فی حصص (10 فیصد) ڈیوڈنڈ دینے کا بھی اعلان کیا جس کی وجہ سے 2018ء کے 9 ماہ کے لئے مجموعی طور پر 3 روپے فی حصص ڈیوڈنڈ ہوگیا ہے 2018ء کے 9 ماہ کے لئے قبل از ٹیکس منافع 17.7 ارب روپے رہا 30 ستمبر 2018ء کو مجموعی کیپٹل ایڈووکیسی ریشو 17 فیصد سے زائد رہا جو دسمبر 2017ء سے 105 بی پی ایس کا اضافہ ہے

About author