کراچی سے دھابیجی تک لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ
— October 27, 2018کراچی ( اے آئی اے ) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر یکم نومبر سے کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے لوکل ٹرین کا افتتاح 31 اکتوبر کو صدرمملکت عارف علوی کریں گے یہ ٹرین کراچی سے دھابیجی تک جائے گی اگلے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد کے درمیان شٹل سروس شروع کی جائے گی۔ یکم نومبر سے کراچی دھابیجی ایکسپریس کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے صبح سات بجے روانہ ہوگی اور ڈرگ روڈ , ملیر اور بن قاسم اسٹیشنز پر اسٹاپ کرتی ہوئی آٹھ بج کر 55 منٹ پر دھابیجی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ یہی ٹرین شام پانچ بجے دھابیجی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر بن قاسم , لانڈھی اور ملیر ریلوے اسٹیشنز پر اسٹاپ کرتی ہوئی شام 6 بج کر 55 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ یہ شٹل ٹرین سات اکانومی کلاس کوچز ایک پاور وین اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔ اس ٹرین سے کراچی کے مزدوروں کو صبح کراچی سے فیکٹری ایریا , لانڈھی , کورنگی اور دھابیجی آنے اور جانے میں سہولت ہوگی انہوں نے کہا کہ 100 دن میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے 60 دن میں شروع کی جانے والی یہ چھٹی ٹرین ہے