ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کی ہدایت پر اینٹی رائٹ فورس کا قیام

ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کی ہدایت پر اینٹی رائٹ فورس کا قیام

کراچی ( اے آئی اے ) ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کی ہدایت پر اینٹی رائٹ فورس کا قیام تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایات پر اینٹی رائٹ فورس قائم کر دی گئی ہے اس فورس کے قیام کا مقصد شہر میں امن و امان سے متعلق کسی بھی صورتحال سے نمٹنا ہے یہ فورس 500 پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہو گی فورس شہر میں شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے فورس کے اہلکار تربیت یافتہ اور جدید ترین آلات سے لیس ہیں ترجمان کے اعلامیے کے مطابق یہ فورس ہنگامی حالات میں مقامی پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے گی ، اینٹی رائٹ فورس ایس ایس یو کمانڈوزاور سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں پر مشتمل اور جدید ترین اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گے

About author