باچا خان یونیورسٹی میں تدریسی عمل دوبارہ بحال
— January 25, 2016
چارسدہ ( اے آئی اے ) باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے 4 روز بعد تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 20 جنوری کو دہشت گردوں نے دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یونیورسٹی میں داخل ہوکر یونیورسٹی عملے سمیت 20 طالبعلموں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا جب کہ جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے تھے۔ لیکن اس کے باوجود باہمت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد ایک مرتبہ پھر تعلیم کے حصول کے لئے یونیورسٹی پہنچ گئی، طالبعلموں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہمیں ڈرا نہیں سکتے انہیں قلم کی طاقت سے شکست دیں گے۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد تدریسی عمل کاباقاعدہ آغاز کیا جائے گا جب کہ طلبا کی جانب سے یونیورسٹی کے اندر ہی ریلی بھی نکالی جائے گی