جامعہ کراچی نے بیچلرز اور ماسٹرز ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کر دیں

جامعہ کراچی نے بیچلرز اور ماسٹرز ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کر دیں

KU

کراچی ( رپورٹ جنید احمد ) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (ایوننگ پروگرام ) کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں ، وہ اپنی داخلہ فیس2فروری2016ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ انرولمنٹ فارم وفیس دوپہر 3تاشام7بجے تک  ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے کیمپ آفس سے تصدیق کرانے کے بعد جامعہ کراچی کے یوبی ایل کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔ ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 29جنوری 2016 ء تک 500 روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظررکھتے ہوئے جمع کرائیں۔

About author