برطانیہ آنیوالوں کی تعداد کم کرنے پر غور

برطانیہ آنیوالوں کی تعداد کم کرنے پر غور


لندن ( اے آئی اے ) برطانیہ آنیوالوں کی تعداد کم کرنے پر غور تفصیلات کے مطابق وزیراعظم رشی سوناک نے بتایا ہےکہ برطانیہ میں اس وقت بہت زیادہ لوگ آرہے ہیں جن کی تعداد کو کم کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم رشی سوناک نے بتایا ہےکہ اس کا اطلاق2025کے اوائل سے ہوگا۔ فیملی ویزا کیلئے 18,600پائونڈ کی موجودہ حد کو گزشتہ دنوں بڑھا کر 38,700پائونڈ کیا گیا تھا لیکن اب سے حکومت نے 29,000کر دیا ہے جس کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا اور اس شرط کا اطلاق فیملی ویزا کی تجدید کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔ وزیراعظم رشی سونک نے لندن میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصول واضح ہے کہ جو افراد اپنی فیملی کے افراد کو برطانیہ بلوانا چاہتے ہیں ان میں انہیں سپورٹ کرنے کی استطاعت بھی ہونی چاہئے۔ ہم وہ ہی کر رہے ہیں جو کچھ ہمیں کرنا چاہئے، تنخواہ کی کم از کم حد کو دو درجوں میں بڑھایا جائے گا، پہلا اضافہ چند ماہ میں ہو جائے گا اور دوسرا 2025 میں ہوگا

About author