پاکستان کے 5 سابق وزراء اعظم عام انتخابات میں الیکشن لڑیں گے
— December 25, 2023
لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان کے 5 سابق وزراء اعظم عام انتخابات میں براہ راست قومی اسمبلی کا الیکشن لڑینگے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سے5سابق وزراء اعظم براہ راست8فروری کے عام انتخابات قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے جبکہ 6 سابق وزرائے اعظم کی جگہ اُنکے خاندان کے دیگر افراد انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے لاہور اور مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں جبکہ ان کے بھائی سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف لاہور، قصور اور کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اسی طرح سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان راولپنڈی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور اور میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں