برطانیہ میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کا اسکول میں بطورہیڈ ٹیچر تقرر

برطانیہ میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کا اسکول میں بطورہیڈ ٹیچر تقرر


لندن ( اے آئی اے ) برطانیہ میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کا اسکول میں بطورہیڈ ٹیچر تقرر تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بنائے گئے روبوٹ نے ویسٹ سکس کے32 ہزار پاؤنڈ سالانہ فیس والے کوئس مور بورڈنگ اسکول میں ہیڈ ٹیچر کی جگہ سنبھال لی ہے۔ اسکول کی ویب سائٹ پر روبوٹک ہیڈ ٹیچر جسے ’’ابیگیل بیلی‘‘ کا نام دیا گیا ہے وہ اپنا تعارف کراتے ہوئے یہ کہتی نظر آتی ہے کہ وہ ہر قسم کے مشورے اور رہنمائی کیلئے دستیاب ہے اور وہ سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کے کام کا دباؤ کم کرنے میں مدد دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ کوٹس مور اسکول کے اصل اور انسانی وجود کی صورت میں موجود پرنسپل ٹام راجرسن کا کہنا ہے کہ روبوٹک ہیڈ ٹیچرز کی تقرری سے انہیں بڑی مدد ملے گی کیونکہ ابیگیل بیلی انہیں طلبہ اور عملہ کو درپیش مسائل کے علاوہ پالیسیاں بنانے میں بھی مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ناقابل یقین حد تک تربیت یافتہ اور معلومات رکھنے والی ہیڈ ٹیچر مددکو موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ روبوٹس اساتذہ کی جگہ نہیں لیں گے تاہم ہم نئے مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں، اسکول کے طلبہ کو بھی روبوٹس دیئے گئے ہیں تاکہ وہ انفرادی طور پر جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوسکیں۔

About author