سندھ مدرستہ الاسلا م یونیورسٹی کا ایچ ای سی انڈر گریجویٹ پالیسی لاگو کرنے کا فیصلہ

سندھ مدرستہ الاسلا م یونیورسٹی کا ایچ ای سی انڈر گریجویٹ پالیسی لاگو کرنے کا فیصلہ


کراچی ( اے آئی اے ) سندھ مدرستہ الاسلا م یونیورسٹی کا ایچ ای سی انڈر گریجویٹ پالیسی لاگو کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق سندھ مدرستہ الا سلا م یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ترمیم شدہ انڈرگریجویٹ پالیسی کو ایس ایم آئی یو میں لاگو کیا جائے گا کیونکہ یہ دور حاضر کی ضروریات کے مطابق تشکیل دی گئی ہے اور اس سے طلبہ کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا۔ یہ فیصلہ اکیڈمک کونسل کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا جو منگل کو یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کی صدارت منعقد ہوا۔اکیڈمک کونسل نے ایچ ای سی کی طرف سے انڈر گریجویٹ پروگرامز کے لیے تیار کیے گئے ترمیم شدہ نصاب پر تفصیلی بحث کی اور فیصلہ کیا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں زمینی حقائق کو دیکھنے کے بعد یونیورسٹی کے نصاب میں نئے کورسز شامل کیے جائیں گے۔

About author