برطانیہ میں بھی نوجوان ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی

برطانیہ میں بھی نوجوان ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی

doctors

لندن  ( اے آ ئی اے ) برطانیہ میں بھی نوجوان ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی ہے . تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نوجوان ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہزاروں آپریشن ملتوی کر دیے گئے ہیں ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانوی حکومت سے نئے کنٹریکٹ پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد نوجوان ڈاکٹروں نے ہڑتال شروع کردی ہے۔ نئے کنٹریکٹ کے تحت نوجوان ڈاکٹروں کو کام زیادہ کرنا ہوگا جبکہ تنخواہ بھی کم ہوگی۔ ہڑتال کے باعث ہزاروں آپریشن ملتوی کر دیے گئے ہیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

About author