بلوچستان سے سینیٹ کی سات جنرل اور دو خواتین نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب
— March 29, 2024
کوئٹہ ( اے آئی اے ) بلوچستان سے سینیٹ کی سات جنرل اور دو خواتین نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی سات جنرل اور دو خواتین نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی کے مطابق سینیٹ انتخاب کے امیدوار اعجاز احمد کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد7جنرل نشستوں پر سات امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں، جن میں احمد خان، انوارالحق کاکڑ، ایمل ولی خان، جان محمد بلیدی، سردارالحاج محمدعمر گورگیج، سیدال خان ناصر، آغا شاہ زیب درانی شامل ہیں جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی راحت فائق جمالی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حسنیٰ بانو بلامقابلہ منتخب ہوگئی ۔