عید الفطر پر چار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

عید الفطر پر چار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان


کراچی( اے آئی اے ) پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر عوام کی سہولت کے لیے4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 2 اسپیشل ٹرینیں کراچی سے چلیں گی ۔ ایک اسپیشل ٹرین کراچی تا پشاور براستہ فیصل آباد، وزیر آباد اور دوسری کراچی سے لاہور براستہ ساہیوال چلے گی۔محکمہ ریلوے کے اعلامیے کے مطابق پہلی ٹرین 7اپریل 2024 ءکو کراچی سٹی اسٹیشن سے شام 6بجے روانہ ہوگی، جو کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد،ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، خانپور،بہاولپور،ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،فیصل آباد،سانگلہ ہل، حافظ آباد،وزیر آباد، لالہ موسیٰ،جہلم، راولپنڈی، ٹیکسلا کینٹ، اٹک سٹی، نوشہرہ اور پشاور سٹی سے ہوتے ہوئے 9اپریل 2024 ءکو رات سوا بجےپشاور کینٹ پہنچے گی۔

About author