بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم ڈاکٹر یونس سربراہ مقرر

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم ڈاکٹر یونس سربراہ مقرر

ڈھاکہ ( اے آئی اے ) بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم ڈاکٹر یونس سربراہ مقرر تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی اور ملک سے فرار ہوکر بھارت جانے کے بعد بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا ہے. نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے. ان کا نام طلبہ تحریک نے تجویز کیا تھا. دوسری طرف بنگلہ دیش آرمی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی اور انٹیلی جنس چیف کو برطرف کردیا گیا ہے ، سابق وزیر خارجہ سمیت 2 وزرا کوبھارت فرار ہوتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے. جنکہ بنگلہ دیش بار کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کی گرفتاری کا مطالبہ سامنے آیا ہے .جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے ڈھاکہ کے بورو موغ بازار میں بند مرکزی دفتر دوبارہ کھول لیا ہے

About author