ڈاکٹر مختار احمد دوبارہ چیئرمین ایچ ای سی پاکستان تعینات
— August 7, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ڈاکٹر مختار احمد دوبارہ چیئرمین ایچ ای سی پاکستان تعینات تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئر مین ایچ ای سی پاکستان ڈاکٹر مختار احمد کی دو بارہ تقرری کی منظوری دے دی ہے. ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت 29 جو لائی کو ختم ہوئی تھی۔ ڈاکٹر مختار احمد کو ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین ایچ ای سی پاکستان تعینات کیا گیا ہے. جس کا اطلاق 30 جو لائی 2024 سے ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان کے سیکر ٹری اسد الر حمٰن گیلانی نے ڈاکٹر مختار احمد دوبارہ چیئرمین ایچ ای سی تقرری کی منظوری سے سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹڈویژن کو آ گاہ کردیا ہے اور سیکر ٹری وزارت تعلیم کو بھی مراسلہ کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے