بینک اور مالی ادارے نباف پاکستان کے ساتھ اشتراک کریں ، گورنر سٹیٹ بینک پاکستان

بینک اور مالی ادارے نباف پاکستان کے ساتھ اشتراک کریں ، گورنر سٹیٹ بینک پاکستان

کراچی ( اے آئی اے ) بینک اور مالی ادارے نباف پاکستان کے ساتھ اشتراک کریں ان خیالات کا اظہار گورنر سٹیٹ بینک پاکستان نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ’ نباف‘ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا. سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ’ نباف‘ پاکستان کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں بتایا گیا کہ قومی ادارہ برائے بینکاری و مالیات (نباف) اور ادارہ بینکارانِ پاکستان (آئی بی پی) کے انضمام سے ’نباف‘ پاکستان وجود میں آیا،’نباف‘اور آئی بی پی کی خوبیوں کے امتزاج سے نمو اور اختراع کے لیے ایک مضبوط اور متنوع ادارہ تشکیل پائے گا اور نباف پاکستان بینکاری اور مالیات میں تعلیم اور تربیت فراہم کرنے والا ادارہ ہوگا، گورنر سٹیٹ بینک پاکستان جمیل احمد نے بینکاری اور مالی تربیت کا منظرنامہ بدلنے کے لیے سٹریٹجک سوچ اپنانے پر زور دیا ہے. انہوں نے کہا کہ مالی شعبے کے لیے مہارتوں کا فروغ اور بلند معیارات کا تعین لازمی ہے، نباف پاکستان تربیتی پروگراموں، سرٹیفکیشن، اہلیتوں اور جائزے کی خدمات کی ایک وسیع رینج پیش کرے گا۔ ’نباف‘ پاکستان میں جدت پر توجہ دی جائے گی اور اسے عالمی معیارات سے ہم آہنگ کیا جائے گا، یہ انضمام پیشہ ورانہ ترقی، بہترین روایات کے فروغ اور اقتصادی ترقی کی معاونت کے قومی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

About author