بینک کھاتوں سے زکوة کٹوتی کیلئے بینک 7 مئی کو عوام کیلئے بند رہیں گے

بینک کھاتوں سے زکوة کٹوتی کیلئے بینک 7 مئی کو عوام کیلئے بند رہیں گے

کراچی ( اے آئی اے ) بینک کھاتوں سے زکوة کٹوتی کیلئے بینک 7 مئی کو عوام کیلئے بند رہیں گے اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق کل تمام بینک کھاتوں سے زکوة کٹوتی ہوگی جس کی وجہ سے تمام بینک کل 7 مئی کو عوام کے لئے بند رہیں گے وزارت مذہبی امور کی جانب سے زکوة نصاب کے اعلان کے مطابق رواں برس زکوة کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد یعنی 5 ہزار 217 روپے زائد ہے ، بینکوں میں سیونگ اکاونٹس سے رقم پر زکوة کٹوتی کی جائے گی جبکہ کرنٹ اور پینشن اکاؤنٹس زکوة کٹوتی سے مستثیٰ ہوں گے بینکوں میں کھاتوں سے زکوة کٹوتی یکم رمضان المبارک کو ہو گی واضح رہے کہ گذشتہ سال زکوة کا نصاب 39 ہزار 198 روپے طے گیا گیا تھا جس کی بدولت 3 ارب 67 کروڑ روپے کی زکوة وصول ہوئی تھی۔

About author