پاکستان میں ایس ایم ایز کی تعداد 5 لاکھ تک بڑھائی جائے گی
— May 7, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق 2020 تک بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرضہ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ( ایس ایم ایز ) کی تعداد 5 لاکھ تک بڑھائی جائے گی ایس ایم ایز کا شعبہ کسی بھی ملک کی معیشت کے لیئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، یہ ناصرف روزگار کی فراہمی بلکہ برآمدات کے فروغ میں اہم کردار کا حامل شعبہ ہے اسٹیٹ بینک پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالیات کے شعبے سے اس وقت ایک لاکھ 80 ہزار 704 ایس ایم ایز مستفید ہو رہے ہیں سال 2020 تک مالیات کے شعبے سے قرضہ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے ایس ایم ایز کی تعداد کو 5 لاکھ تک بڑھایا جائے گا تاکہ مالیاتی مسائل کے خاتمے کے بعد ایس ایم ایز کے شعبہ کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے