بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 374 دن قیام کے بعد دو روسی خلا بازوں کی زمین پر واپسی

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 374 دن قیام کے بعد دو روسی خلا بازوں کی زمین پر واپسی

الماتی ( اے آئی اے ) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 374 دن قیام کے بعد دو روسی خلا بازوں کی زمین پر واپسی تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ( آئی ایس ایس ) پر ریکارڈ قیام کے بعد دو روسی خلاباز گزشتہ روز زمین پر واپس آ گئے ہیں۔ اولیگ کونونینکو اور نکولائی چب نے آئی ایس ایس میں زمین کے نچلے مدار میں 374 دن گزارے ہیں ، یہ اب تک خلائی اسٹیشن پر مسلسل قیام کا سب سے طویل دورانیہ ہے اپنے قیام کے دوران 60 سالہ اولیگ کونونینکو نے خلا میں کسی بھی شخص کے گزارے ہوئے سب سے طویل مجموعی وقت کا ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے – پانچ دوروں میں مجموعی طور پر گیارہ سو گیارہ دن کے ساتھ تین سال کا نشان عبور کیا۔مارچ میں اسٹیشن کے لیے روانہ ہونے والی امریکی خلاباز ٹریسی ڈائیسن بھی زمین پر واپس آگئیں ہیں .

About author