بین الاقوامی ٹریڈ مارک کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی
— December 2, 2018اسلام آباد ( اے آئی اے ) بین الاقوامی ٹریڈ مارک کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی چیئرمین انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان ( آئی پی او ) مجیب احمد خان نے آئی پی او پاکستان ہیڈ کوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بین الاقوامی ٹریڈ مارک کانفرنس ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقد ہوگی جو پانچ سے سات دسمبر تک جاری رہے گی جس میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ماہرین ، بین الاقوامی کنسلٹنٹ اور سوئٹزرلینڈ , فرانس , انڈونیشیا , کمبوڈیا , سری لنکا , فلپائن اور بنگلہ دیش سمیت دس ممالک کے ٹریڈ مارک دفاتر کے سربراہان شرکت کریں گے پاکستان میں الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان میں ٹریڈ مارک کے ماہرین کو بین الاقوامی ماہرین کے تجربات , بین الاقوامی کام کرنے کے انداز اور جدید رجحانات سے مستفید ہونے میں مدد اور معلومات میں اضافه ہوگا