حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
— November 30, 2018اسلام آباد ( اے آئی اے ) حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2،2 روپے کی کمی کررہے ہیں , مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا اس کمی کا اطلاق کل بروز ہفته سے ہوگا جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول پرسیلز ٹیکس 8 فیصد ہوگیا کوشش ہوتی ہے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ڈالر کا معاملہ طلب اور رسد سے جڑا ہوا ہے , ڈالر کی طلب زیادہ اور دستیاب کم ہے , مصنوعی طریقے سے روپے کی قدر زیادہ اور ڈالر کی کم رکھی جاتی تھی جب کہ قرضے روپے کی قدر برقرار رکھنے کیلئے استعمال کیئے گئے , روپے کی قدر میں کمی کا منفی اثر ہوتا ہے