ترک حکومت ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کے مخالف ہے

ترک حکومت ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کے مخالف ہے

turk FM

انقرہ (اے آ ئی اے ) ترکی کے وزیر خارجہ میولٹ کیواسوگلو نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں کشیدگی سے علاقائی مسائل میں مزید اضافہ ہو گا ۔ دونوں ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے لئے ترک حکومت مدد کو تیار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں بیشتر اسلامی ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں ایسے میں دنیا کے دو بڑے اسلامک ممالک میں کشیدہ حالات نہ تو خطے کے لئے بہتر ہوں گے اور نہ ہی ملت اسلامیہ کے لئے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک حکومت دونوں ممالک میں کشیدگی کے مخالف ہے اور کشیدہ صورت حال کو ختم کرانے میں اپنی تمام مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے

About author