سعودی عرب میں 49 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

سعودی عرب میں 49 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

Saudi Arabia

ریاض   (اے آ ئی اے )    سعودی عرب میں حکام نے ملک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دس روز میں چھاپہ کارروائیوں کے دوران دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوّث ہونے کے الزام میں 49  مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک رپورٹ  کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتبہ افراد نے کسی قسم کے مزاحمت کے بغیر خود کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ ان میں چھتیس سعودی، چھے شامی، چار یمنی، ایک سوڈانی اور ایک فلپائنی شامل ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ سات سال کے دوران دہشتگردی کے الزامات کے تحت 4777 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

About author