تعلیمی اداروں کومستحق قابل طلبہ کو فری شپ دینے کی ہدایت

تعلیمی اداروں کومستحق قابل طلبہ کو فری شپ دینے کی ہدایت


کراچی ( اے آئی اے ) تعلیمی اداروں کومستحق قابل طلبہ کو فری شپ دینے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نجی تعلیمی ادارے کنٹرول اینڈ ریگولیشن رولز 2005 کی شق نمبر 13کے تحت مستحق، ذہین اور قابل طلبہ کو رولز کے تحت اسکولز میں طلبہ کی کل تعداد کا 10فیصد کے برابر فری شپ فراہم کریں، تاکہ مستحق ذہین اور قابل طلبہ کو بھی دیگر طلبہ کے ساتھ اچھی تعلیم کے مواقع حاصل ہوسکیں۔اس سلسلے میں متعدد بار عمل درآمد کے لیے وقتا فوقتا سرکلر، خطوط، پرنٹ اور الیکٹرونکس میڈیا کے ذیرے نجی تعلیمی اداروں کو آگاہ کیا جاچکا ہے، لہٰذا ایسے نجی تعلیمی ادارے جنہوں نے ابھی تک 10 فیصد فری شپ لسٹیں ڈائریکٹریٹ میں جمع نہیں کرائی ہیں وہ فوری طور پر اپنے اپنے اداروں کی فری شپ لسٹیں بھیجے گئے پرفارمے پر جمع کرادیں۔کسٹیں جمع کرانے میں ناکام پائے گئے نجی تعلیمی ااروں کے لئے معائنہ ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں،جو فری شپ کو یقینی بنائیں گی، عملدرآمد نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف آرڈیننس اور ایکٹ کی شق نمبر8کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور کوئی بھی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز نے ڈائریکٹریٹ کے افسران کا اجلاس طلب کیا،جس میں احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام نجی ادارے رولز 2005 کی شق نمبر12 کے تحت پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن قائم کریں تاکہ پی ٹی اے رو لز کی شق نمبر 13 پر عملدرآمد کیلئے مستحق ذہین اور قابل طلبہ کا تعین کرسکیں اور ان طلبہ کو رولز کے تحت 10 فیصد فری شپ دی جاسکے۔تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے ا پنے اسکولز میں پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن قائم کرکے ڈائریکٹریٹ میں اس کی کاپی جمع کرائیں،عملدآمد نہ کرنیو الے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About author