وفاقی حکومت کا کراچی میں دس ہزار ایکٹر پر مشتمل صنعتی زون بنانے کا فیصلہ
— January 14, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) وفاقی حکومت کا کراچی میں10ہزار ایکٹر پر مشتمل صنعتی زون بنانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےکراچی میں10ہزار ایکٹر پر مشتمل ایک وسیع صنعتی زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے نگراں وفاقی وزیر تجارت وصنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدر عاطف اکرام شیخ کی دعوت پر ایف پی سی سی آئی کے اپنے پہلے دورے کے دوران کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے کراچی میں10ہزار ایکٹر پر مشتمل ایک وسیع صنعتی زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،یہاں چین کی اندسٹری کو شفٹ کیا جائے گا،اس زون سے 20 لاکھ لوگوں کو روز گار ملے گا،ہم نے ملکی ایکسپورٹ کا 5سال میں 100ارب ڈالر تک کا ہدف رکھا ہے، پاکستان یو اے ای کے 3ارب ڈالر کے رول اوور کیلئے متحدہ عرب امارات کے حکام سے درخواستیں کر رہا ہے جبکہ وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ گذشتہ ایک سال میں پاکستانیوں نے یہاں 10ارب ڈالر کی پراپرٹی خریدی ہے