تھرپارکر میں گرمی سے مور مرنا شروع ہو گئے
— June 28, 2024
نگر پارکر ( اے آئی اے ) تھرپارکر میں گرمی سے مور مرنا شروع ہو گئے تفصیلات کے مطابق تھر پارکر میں شدید گرمی کی لہر سے مور مرنا شروع ہو گئے ہیں موروں کی یہ ہلاکتیں تحصیل مٹھی اسلام کوٹ چھاچھرو کے گردنواح میں ہوئی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ روزانہ درجنوں مور ہلاک ہو رہے ہیں اور گرمی سے متاثر موروں کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔ مور لاغر ہوکر ہلاک ہو رہے ہیں