تھر کول پروجیکٹ کی بدولت پورے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمه ہوگا , مراد علی شاہ
— April 8, 2019

کراچی ( اے آئی اے ) تھر کول پروجیکٹ کی بدولت پورے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمه ہوگا ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سنده سید مراد علی شاہ نے کذشته روز تھر کول پاور پلانٹ کے 10اپریل کو ہونے والے افتتاح کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا که تھر کول پروجیکٹ کی بدولت پورے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا یقین ہے تهر کول سے بجلی کی پیداوار ملکی ترقی کیلئے اہم قدم ہے اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ , مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب , چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم , پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو , سیکریٹری فنانس نجم شاہ , سیکریٹری توانائی مصدق خان , چیف ایگزیکٹو ایس ای سی ایم سی عبدالفضل بهی موجود تهے