حکومت سندھ لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بہتر کام کر رہی ہے ، ناصر حسین شاہ
— April 9, 2019
سکھر( اے آئی اے ) حکومت سندھ لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بہتر کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے مقامی ہوٹل میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں ٹراما سینٹرز تعمیر کیے جارہے ہیں قومی شاہراہ پر موجود اسپتالوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عام لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر صحت کی سہولتیں مل سکیں سندھ کے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سندھ حکومت بہتر کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 2013 میں ایک ایکٹ پاس کرکے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن قائم کیا تاکہ سندھ بھر کے اسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جاسکے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے سکھر میں سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ترقی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے