جامعہ این ای ڈی میں ساوتھ ایشیا کی پہلی فائر ریسرچ اورٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

جامعہ این ای ڈی میں ساوتھ ایشیا کی پہلی فائر ریسرچ اورٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح


کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ این ای ڈی میں ساوتھ ایشیا کی پہلی فائر ریسرچ اورٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح تفصیلات کے مطابق جامعہ این ای ڈی کے تحت شعبہ ارتھ کوئیک انجینئرنگ کے تحت جنوبی ایشیا کی پہلی فائر ریسرچ اورٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح بیلجیم کے سفارتکار مسٹر چارلس (Charles Delogne)نے کیا۔ وی سی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اس تقریب میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہناتھا کہ ساوتھ ایشیا میں بننے والی اس پہلی فائر ٹیسٹنگ ریسرچ اور ٹیسٹنگ لیب سے تحقیقی انفرااسٹکچر وسیع ہوگا۔اس موقعے پر انہوں نے بیلجیم حکومت اور وہاں سے آئے وفد کا شکریہ ادا کیا ہے اس موقع پرچیئرمین ارتھ کوئیک پروفیسر ڈاکٹر مسعود رفیع نے پریزینٹیشن دی اور بتایا کہ اس لیب کے لیے بیلجیم حکومت نے تعاون کیا جب کہ اس کے ایکوپمنٹس سمیت فرنس بھی بیلجیم ہی کمپنی سے لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فائرٹیسٹنگ لیب سے مقامی صنعتوں کو فائدہ ہوگا کیوں کہ انہیں اس فائر ٹیسٹنگ کے لیے ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا جب کہ تحقیقی فروغ کے ذریعے جانی و مالی نقصانات میں کمی بھی واقع ہوگی۔جامعہ ترجمان فرواحسن کے مطابق اس موقعے پر بیلجیم سے آئے وفد کو لیبارٹری کا دورہ بھی کروایا گیا۔

About author