جامعہ کراچی اور ایسوسی ایشن آف بائیورسک مینجمنٹ کے مابین معاہدہ

جامعہ کراچی اور ایسوسی ایشن آف بائیورسک مینجمنٹ کے مابین معاہدہ


کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی اور ایسوسی ایشن آف بائیورسک مینجمنٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ (کبجی) اور ایسوسی ایشن آف بائیورسک مینجمنٹ(اے بی ایم)پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب پیر کے روز کبجی جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی،مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی اور ایسوسی ایشن آف بائیورسک مینجمنٹ کے ایگزیکیٹوڈائریکٹر ڈاکٹر اصغرعلی نے دستخط کئے، مفاہمتی یادداشت کے مطابق ایسوسی ایشن آف بائیورسک مینجمنٹ کبجی جامعہ کراچی لیبارٹریز کو بائیوسیفٹی اور بائیوسیکیورٹی کے حوالے سے باقاعدہ تکنیکی مدد فراہم کریگا۔

About author