مشتاق احمد جنجوعہ احتساب بیورو کے چیئرمین مقرر

مشتاق احمد جنجوعہ احتساب بیورو کے چیئرمین مقرر


مظفرآباد ( رپورٹ سید حسیب گیلانی) مشتاق احمد جنجوعہ احتساب بیورو کے چیئرمین مقرر تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے سپریم کورٹ آزادکشمیر کے سینئر قانون دان مشتاق احمد جنجوعہ کو آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو کا چیئرمین مقررکردیا۔ ہے محکمہ قانون انصاف پارلیمانی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر ریاست نے انصاف بیورو ایکٹ2001کی سیکشن 6کے مطابق چیئرمین احتساب بیورو کی تقرری کی سمری پردستخط کر دیے جس کے بعد محکمہ قانون وانصاف اور پارلیمانی امور نے باقاعدہ طورپرچیئرمین احتساب بیورو کی تین سال کی مدت کیلئے تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مشتاق جنجوعہ ایڈووکیٹ اس سے قبل بطور جج ہائی کورٹ بھی تعینات رہے بعدازاں ان کی تقرری کالعدم قرار دی گئی تھی۔ مشتاق جنجوعہ اس سے قبل چیف پراسیکیوٹر آزادکشمیر ا حتساب بیورو رہے۔

About author