جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لائی جاسکتی ہے ، سید اویس قادر شاہ

جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لائی جاسکتی ہے ، سید اویس قادر شاہ

کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لائی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے بلاک ٹو (II) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لائی جاسکتی ہے اور اگر اس سلسلے میں دونوں جامعات کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے جس سے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لائی جاسکے تو مجھے بہت خوشی ہوگی صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات تقریباً ختم ہوچکے تھے اور دہشت گردی کی پھر اٹھنے والی لہر کے سدباب کے لئے ہم سب کو من حیث القوم متحد ہونا ہوگا اور اس کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی ، ہمیں پاکستانی بن کر سوچنا چاہیے اور پاکستانی بن کر اس ملک میں رہنا ہے اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعات اور صنعتی وکمرشل یونٹس کے باہمی اشتراک سے تحقیق کو بروئے کار لاکر ترقی میں جدت پیدا کی جاسکتی ہے جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے بلاک ٹو (II) کی افتتاحی تقریب میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی ، تمام رؤسائے کلیہ جات ، رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید ، ناظم مالیات طارق کلیم ، مختلف شعبہ جات کے صدور اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی

About author