جامعہ کراچی میں خواجہ سراؤں کو بھی داخلہ دینے کا فیصلہ
— June 12, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی میں خواجہ سراؤں کو بھی داخلہ دینے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار انٹر پرائز ریسورس پلاننگ ( ای آر پی ) نظام کے تحت رواں سال ایم فل ، پی ایچ ڈی ، ماسٹر آف میڈیسن، ماسٹر آف سرجری میں مرد و خواتین کے علاوہ ٹرانس جینڈر ( خواجہ سراؤں ) کو بھی داخلہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جامعہ کراچی 2021 کے ایم فل ، پی ایچ ڈی ، ماسٹر آف میڈیسن،ماسٹرآف سرجری اور ایل ایل ایم میں داخلوں کا اعلان رواں ماہ کرے گی۔ ای آر پی سسٹم کے تحت ایم فل ، پی ایچ ڈی ، ماسٹر آف میڈیسن ، ماسٹر آف سرجری اور ایل ایل ایم میں داخلے لینے کے خواہشمند طلبہ گھر بیٹھے داخلہ لے سکیں گے فیس کی رقم کی ادائیگی کے لیے ایزی پیسہ، ای بینکنگ، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور ویزا کارڈ کی سہولیات ہوں گی طلبہ کو داخلہ فارم جمع کرانے کے بعد ایس ایم ایس ، ای میل اور واٹس اپ کے ذریعہ تصدیقی پیغام موصول ہو گا اس کے علاوہ مذکورہ سسٹم کے تحت طالب علم کا اپنا پورٹل مہیا کیا جائے گا جس کے ذریعہ وہ اپنی حاضری، تعلیمی کار کردگی، فیسوں کی وصولی سمیت والدین اپنے بچوں کی کارکردگی دیکھ سکیں گے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے انٹر پرائز ریسورس پلاننگ نظام کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے کنوینر شعبہ طبعیات کے ڈاکٹر پروفیسر عمران صدیقی ہونگے جبکہ ڈائریکٹر امپلی مینٹیشن ای آر پی ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عمر زبیری اور رکن ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ ہیں ، جبکہ کمپیوٹر گرافکس کے طور پر شعبہ کمپیوٹر سائنس اسسٹنٹ پروفیسر حمیرا طارق خدمات انجام دے رہی ہیں ملکی تاریخ میں جامعہ کراچی واحد جامعہ ہو گی جو انٹر پرائز ریسورس پلاننگ نظام کو متعارف کرا رہی ہے کنوینر ای آر پی ڈاکٹر پروفیسر عمران صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بین الاقوامی سطح تک لانے کے لیے ای آر پی نظام ناگزیر ہوگیا تھا اس نظام کے تحت جہاں طلبہ کو جدید سہولیات میسر آئیں گی وہیں والدین بھی اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو بروقت دیکھ سکیں گے