کراچی شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ
— June 8, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق سول اسپتال کراچی ، جناح اسپتال اور انڈس اسپتال میں یومیہ کتے کے کاٹے کے کیس رپورٹ ہورہے ہیں شہر میں جا بجا کتوں کی ٹولیاں آزادانہ گھوم رہی ہیں جس کے باعث چھوٹے بچوں اور بزرگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے آوارہ کتوں کی ٹولیوں کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت کوئی بھی ادارہ کارروائی نہیں کر رہا ہے