جسٹس اطہر من الله نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جسٹس اطہر من الله نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) جسٹس اطہر من الله نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا تفصیلات کے مطابق جسٹس اطہر من الله نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من الله سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا حلف برداری کی تقزیب میں وفاقی کابینہ کے ارکان , جج صاحبان , وکلاء اور افسران نے شرکت کی

About author