جس کا بجلی کا بل کم از کم ماہانہ پندرہ ہزار روپے ہے اس کو نوٹس بھیجیں گے ، ایف بی آر
— November 30, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) جس کا بجلی کا بل کم از کم ماہانہ پندرہ ہزار روپے ہے اس کو نوٹس بھیجیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ نادرا ڈیٹا کی چھان بین کر رہا ہے۔ ساڑھے پانچ لاکھ لوگوں کا ڈیٹا نادرا کے حوالے کردیا گیا ہے جس کا بجلی کا بل کم از کم ماہانہ پندرہ ہزار روپے ہے اس کو نوٹس بھیجیں گے پچیس لاکھ لوگ غیررجسٹرڈ ہیں۔ دس لاکھ بڑی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ ساڑھے چار لاکھ لوگوں کو نوٹسز بھیج دیئے گئے،ہیں جو لوگ نوٹس کا جواب نہیں دیں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔