کراچی کے صنعتی صارفین کے لیے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی

کراچی کے صنعتی صارفین کے لیے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی


کراچی ( اے آئی اے ) کراچی کے صنعتی صارفین کے لیے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر)نے کراچی کے صنعتی صارفین کے لیے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے نیپرا کے مطابق صنعتی صارفین سے سبسڈی کی مد میں رقم واپس لی جائے گی اور اس پر عمل درآمد دو ماہ میں ہوگا۔. نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے صنعتی صارفین سے ریکوری سے متعلق نظر ثانی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے بعد کے الیکڑک کو صنعتی صارفین سے 3 روپے فی یونٹ رقم 2 ماہ میں ریکور کرنے کی اجازت دے دی گئی۔نیپرا نے پاور ڈویژن کے اعتراض کے بعد نظرثانی فیصلہ جاری کیا جسے منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے

About author