جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں معاہدہ

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں معاہدہ

کراچی ( اے آئی اے ) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں معاہدہ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ماری اینڈ ریڈاز نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مشرقی میڈیٹرینین آفس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت جے ایس ایم یو فیملی میڈیسن میں ڈپلومہ پروگرام شروع کرے گا اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ اختر بھی ان کے ساتھ تھیں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان میں ان کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا گنارتھنا مہیپلا نے دستخط کیئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے کہا کہ اس معاہدہ سے دونوں اداروں کو قیمتی تجربہ حاصل ہو گا

About author