محمد سلیم رضا نے بطور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا
— July 6, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) محمد سلیم رضا نے بطور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا ہے چارج سنبھالنے کے فوری بعد ان کی زیرصدارت تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام سینئر ڈائریکٹرز شریک ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل سلیم رضا نے اپنے پہلے حکم نامے میں تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ روزانہ دس غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا جائے ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات پر مبنی آرڈر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس مشتاق ابراہیم سومرو نے تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز کے نام جاری کیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے آپریشن کے لئے ضرورت کے مطابق پرائیویٹ نفری کی مدد بھی لی جائے ڈیمالیشن رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی جی آفس میں جمع کروائی جائے