حکومت سندھ نے محکمہ صحت کے 16 ڈاکٹرز کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی
— October 13, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ نے محکمہ صحت کے 16 ڈاکٹرز کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے محکمہ صحت سندھ کے 16 ڈاکٹرز کو گریڈ 20 میں سینئر میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ترقی دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، ترقی پانے والوں میں 11 مرد اور 5 خواتین ڈاکٹرزشامل ہیں گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر احمد علی میمن ، ڈاکٹر قربان علی لغاری ، ڈاکٹر انیس القادر، ڈاکٹر بشیر احمد ، ڈاکٹر عبدالکریم ، ڈاکٹرنذیرحسین تالپور، ڈاکٹر کلیم اللہ میمن ، ڈاکٹر رانو مل ، ڈاکٹر ذوالفقارعلی خواجہ ، ڈاکٹر سرفراز حسین مغل ، ڈاکٹر نعیم ضیا میمن شامل ہیں جبکہ خواتین ڈاکٹرز میں ڈاکٹر طلعت سلطانہ ، ڈاکٹر پروین اختر، ڈاکٹرمیمونہ ، ڈاکٹر کریمہ پیرانی اورڈاکٹر زرینہ سومروشامل ہیں